داعش کا خاتمہ پہلی ترجیح ہے : اوباما

Barack Obama

Barack Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کے صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ داعش کی تباہی انکی پہلی ترجیح ہے، انکے گرد گھیرا تنگ کر دیں گے اور انہیں شکست دیں گے۔

وائٹ ہاؤس میں سینئر فوجی افسروں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہا داعش کی قیادت، ان کے مالی نیٹ ورکس اور ان کے بنیادی ڈھانچے پر حملے جاری رکھیں گے۔ ترکی سے بیلجئم تک حملے اس بات کا ثبوت ہیں کہ داعش میں اب بھی تباہ کن دہشتگرد حملے کرنے کی صلاحیت ہے۔

صدر اوباما نے کہا اتحادی افواج کو داعش پر دباؤ برقرا رکھنے کے لئے ہم آہنگی، سفارتکاری اور انٹیلی جنس کا تبادلہ اور فوجی آپریشن کا استعمال کرنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا شام کےشہر الرقہ اور عراقی شہر موصل میں داعش کے ہیڈ کوارٹر برداشت نہیں کر سکتے فوجی افسروں کے اجلاس میں وزیر دفاع ایش کارٹر اور جوائنٹ چیف آف سٹاف کے چیئر مین جنرل جو ڈنفورڈ بھی شریک تھے۔