داعش نے فرانس کو ایک بار پھر بڑے حملوں کی دھمکی دیدی

ISIS France Threats

ISIS France Threats

پیرس (جیوڈیسک) شدت پسند تنظیم داعش نے ایک نئی ویڈیو میں فرانس پر ایک بار پھر بڑے حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس مشن میں کامیابی ملے گی۔

چہرے پر نقاب پہنے اور اسلحہ ہاتھ میں لیے داعش کے جنگجو کا نئی ویڈیو میں مزید کہنا تھا کہ اس کا تعلق فرانس سے ہے اور وہ یہاں نئے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور نئے حملوں کی لہر جلد آئے گی۔ ویڈیو میں فرانسیسی صدر کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد آ رہے ہیں اوراپنے نئے حملوں میں فرانس کو تباہ کر دیا جائے گا۔

جنجگو کا فرانسیسی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تم نے داعش کے خلاف جنگ کا اعلان کیا ہے تو سن لو تم جیت نہیں سکتے ، تم جیتنے کے قابل نہیں ہو، تم نے اپنے لوگوں سے فتح کا وعدہ کیا ہے لیکن یاد رکھو فتح ہماری ہو گی

۔ داعش کی جانب سے جاری ہونیوالی ویڈیو کے بعد فرانس کے سیکورٹی ادارے متحرک ہو گئے اور ملک بھر میں سیکورٹی سخت کر دی ہے۔ واضح رہے رواں ماہ پیرس میں داعش کی جانب سے 5 مقامات پر حملے کیے گئے جس میں 130 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔