داعش کے جنوبی پنجاب میں مضبوط گڑھ قائم کرنے کی اطلاعات ہیں، رحمن ملک

Rehman Malik

Rehman Malik

لاہور (جیوڈیسک) سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کا کہنا ہے کہ داعش جنوبی پنجاب میں مضبوط گڑھ قائم کررہی ہے۔

ایک انٹرویو میں رحمان ملک نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق داعش جنوبی پنجاب میں مضبوط گڑھ قائم کررہی ہے، حکومت داعش اور جنداللہ کے بارے میں ایک تفصیلی بریفنگ دے۔

ملک میں جاری دہشتگردی کی کارروائیوں میں ہندوستانی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کو ملوث قرار دیا ہے دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے خلاف شواہد کو منظرعام پر لاکر اس معاملے کو نہ صرف اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے بلکہ ان شواہد سے متعلق پارلیمنٹ کو بھی اعتماد میں لیا جائے۔