حضور کی آمد اہل اسلام پر اللہ کا سب سے بڑا فضل و رحمت ہے۔ شازیہ سہیل

Eid Milad-un-Nabi

Eid Milad-un-Nabi

گوجرانوالہ : حضور کی آمد اہل اسلام پر اللہ کا سب سے بڑا فضل و رحمت ہے لہذا ہر کلمہ پڑبنے والے پر لازم ہے کہ نبی ﷺ کی آمد پر اظہار مسرت کرے ان خیالات اظہار شازیہ سہیل میر ایم این اے نے عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے زیر اہتمام محفل میلاد مصطفی ﷺ منعقدہ تنظیم الاسلا م ایجو کیشن سنٹر ماڈل ٹاؤن میں خواتین کے ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر رانی حفصہ کنول ڈی او سی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نبی اکرم ﷺ کائنات کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے۔

آپﷺ کی ولادت با سعادت اللہ کی طرف سے انسانیت کے لیے ایک بہت بڑا انعام ہے ۔آپﷺ کی تعلیمات اور عملی زندگی نے ثابت کر دیا انسان اشرف المخلوقات ہے اور انسانی حقوق کا تحفظ ہر ادنیٰ و اعلیٰ پر فرض ہے ان کا کہنا تھا کہ آپ ﷺ کی عملی زندگی اور تعلیمات کو مشعل راہ بنا کر امت مسلمہ کو اپنے تمام تر اختلاف ختم کرکے اتحا د اور یکجہتی کا بھر پور مظاہرہ کرنا چاہیے ۔باجی کوکب مجددی پرنسپل تنظیم الاسلام ایجو کیشن سنٹر نے اپنے خیالات کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ اور آپ ﷺکے اسوۂ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر ہی دین و دنیا کی فلاح حاصل ہو سکتی ہے امت مسلمہ کے زوال کا صرف ایک ہی سبب ہے کہ اس نے اپنے نبیﷺ کے دامن کو چھوڑ دیا ہے حضور کی پیروی کرنے سے ہی ملت اسلامیہ کا زوال عروج میں بدل سکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ قرآن و حدیث کی ترویج و اشاعت کے لیے ہر مسلمان کو ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے چاہیے۔دین اسلام کی تعلیمات اور نبی پاک ﷺ کی عملی زندگی کو اپنا کر مسلمان پریشانیوں کو ختم کر سکتے ہیں ۔ مقررین نے اپنے خطابات میں عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کی دین اسلام کی تریج و اشاعت کے لیے کی گئی کاوشوں کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا۔

سیکر ٹری نشرواشاعت
محمد شہزاد احمد مجددی
0333-8131588
عالمی ادارہ تنظیم الاسلام (رجسٹرڈ)