اسلام نفرت کا نہیں محبت کا درس دیتا ہے، عامر خان

Aamir Khan

Aamir Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی سپر اسٹار عامر خان کا کہنا ہے کہ اسلام نفرت کا نہیں محبت کا درس دیتا ہے جب کہ مذہب کو دہشت گردی سے جوڑنا غیر مناسب ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش حملے میں دہشت گردوں کے مذہبی اسکالر ذاکر نائیک سے متاثر ہونے کی خبر پر اپنے رد عمل میں عامر خان کا کہنا تھا کہ ہمارا مذہب نفرت کا نہیں بلکہ محبت کا درس دیتا ہے اور مذہب کو دشت گردی سے نہیں جوڑنا چاہیے کیونکہ یہ غیر مناسب رویہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی مذہب کے نام سے دہشت گردی پھیلانے کی کوشش کرے تو اس غیر جانبدارنہ تحقیقات کرکے قرار واقعی سزا دینی چاہیے۔