اسلام انسانیت کو جہالت کی پستی سے نکال کر بلندیوں پر لے گیا: پیر غلام رسول اُویسی

Pir Ghulam Rasool Awaisi

Pir Ghulam Rasool Awaisi

لاہور: مرکزی امیر تحریک اُویسیہ پاکستان، پیر غلام رسول اُویسی، مرکزی سینئر نائب امیر، سید عرفان احمد، صدر پنجاب، پیر توصیف النبی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلام انسانیت کو جہالت کی پستیوں سے نکال کر کامیابیوں اور بلندیوں پر لے گیا، باعمل مسلمان دنیاو دولت کے پیچھے نہیں چلتے ،اللہ تعالیٰ کے فضل سے دنیااُن کے قدموں کی دھول بن جاتی ہے۔

ہمیں اپنے ملک میں اسلام نافذکرکے دنیاکویہ پیغام دیناہے کہ آئودیکھو مسلمان کس قدرغیرت مند،پرامن اورترقی یافتہ ہیں،وطن عزیزکوایسی ناقابل تسخیرقوت بناناہے کہ دنیاحکم مانے، حکمران عالمی بینکوں کے پیچھے چل کرملک کوتباہ کررہے ،2018ء کے عام انتخابات کے بعدہم بتائیں گے کہ عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کے سامنے ہاتھ جھوڑ کرکیسے بیٹھیں گے،ادارے اپنے فرائض کیسے اداکریں گے۔

غریب اورکمزورکوانصاف ملے گا،طاقتور، امیرایمانداری کے ساتھ اپناکاروبارکریں گے،غریب اورامیرکے بچے ایک جیسی تعلیم حاصل کریں گے،پھرکوئی حکمران ملک کولوٹ کربیرون ملک سرمایہ جمع نہیں کرے گا،صدر،وزیراعظم بھی مقامی ہسپتالوں سے عام آدمی کی طرح لائن میں لگ کرعلاج کرواتے نظر آئیں گے،جب اللہ تعالیٰ کادین حکمران بنے گاتوہرطرف خوشحالی ہو گی۔

سیکرٹری نشرواشاعت,تحریک اُویسیہ پاکستان
امتیازعلی شاکر۔03134237099.imtiazali470@gmail.com