اسلام امن اور بھائی چارے کا دین ہے، مسلمانوں کو دہشت گرد نہ کہا جائے: شہیر سیالؤی

Shaheer Haider Malik

Shaheer Haider Malik

اسلام آباد : سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے وفد کی سابق وزیرِ پٹرولیم و سماجی رہنماء حاجی حنیف طیب سے ملاقات کے دوران صدر سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ شہیر سیالؤی نے کہا کہ اسلام امن اور بھائی چارے کادین ہے، مسلمانوں کو دہشت گرد نہ کہا جائے اور امن و آتشی کی تعلیمات دینے والے مذہب کے ماننے والے بدامنی اور خون بہانے کا باعث نہیں بن سکتے۔

دہشت گرد عناصر اسلام کا نام استعمال کر کے گزند پہنچا رہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے عناصر کو بے نقاب کر کے مذہب کا درست تشخص بحال کیا جائے۔ اس موقع پر دیگر رہنمائوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔