اسلام محبت اور امن کا دین ہے، دہشتگردی کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔ پیر نقیب الرحمان

 Peer Naqeeb Ur Rehman

Peer Naqeeb Ur Rehman

اولڈہم (نوید چوھان) دہشتگردی کے خلاف تمام مذاہب متحد ہیں اور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، دہشتگردی برطانیہ میں مقیم کمیونٹی کو توڑنے کی سازش ہے۔ ہم اس سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گا، تمام مذاہب محبت، امن اور بھائی۔ ارے کا درس دیتے ہیں مقررین نے یہ بات یورپین اسلامک سنٹر میں منعقدہ بین المذہب یکجہتی تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب کے مہمان خصوصی پیر نقیب الرحمان سجادہ عالیہ در آباد عید گاہ شریف تھے ان کی ساتھ ان کے فرزند پیر حسان بھی موجود تھے۔

اس موقعہ پر پیر نقیب الرحمان کا کہنا تھا کہ اسلام محبت امن اور بھائی چارہ کا دین ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ محبت کا درس دیا کسی کو ناحق اور بلا وجہ تنگ کرنے سے منع فرمایا اور یوں اسلام کے نام پر کسی کو قتل کرنا اور پھر اسے اسلام کی خدمت کہنا، اسلام نہیں محض دہشت گردی اور انتہا پسندی ہے اور ایسے شر پسند عناصر دہشت گرد تو ہو سکتے ہیں لیکن مسلمان نہیں، مسلمان تو وہ ہے جس کے عمل سے دیگر مذاہب کے لوگ بھی اسلام میں داخل ہوں نہ کہ خائف ہوں کہ یہ کون سا انتہا پسندی کا دین ہے۔

اسلام محبت کا دوسرا نام ہے، مجھے خوشی ہے کہ میں آج اس تقریب میں مسلمانوں کی نمائندگی کر رہا ہوں اور صیح اور اصل تصویر اسلام کی دکھا رہا ہوں، اس موقعہ پر ایم ہی افضل خان، مئیر اولڈہم شاداب قمر، مانچسٹر کے لارڈ مئیر اینڈی نیو مین، سابق لارڈ مئیر کونسلر عتیق الرحمان مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے نمائندے، گریٹر مانچسٹر پولیس کے اہلکار اور کمیونٹی شخصیات نے شرکت کی، اور اس تقریب کے مقصد کو بے حد سراہا جو کہ دنیا کو اسلام کے اصل تشخص کی ترویج میں مددگار ثابت ہو گا۔