اسلام امن، سلامتی، محبت ،رواداری اور انسان دوستی کا پیغام دیتا ہے۔ پیر محمد رفیق احمد مجددی

Speech

Speech

گوجرانوالہ : اسلام امن، سلامتی، محبت، رواداری اور انسان دوستی کا پیغام دیتا ہے نبیۖ کے اسوہ حسنہ پر عمل کر کے ہم کامیابی وکامرانی سے ہمکنار ہو سکتے ہیں۔ انسانیت کی بھلائی اور بہتری کے لیے رسول کریم ۖ نے اپنے اعلیٰ کردار اور اعلیٰ اخلاق کا جو عملی نمونہ پیش کیا وہ ہم سب کے لیے مینارہ نور ہے۔

ان خیالات کا اظہار امیر اعلیٰ عالمی ادارہ تنظیم الاسلام صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی نے محفل معراج النبی و ذکر حضرت ابوالبیان رحمتہ اللہ علیہ منعقدہ ماڈل سستا بازار پیپلز کالونی کے ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہا حضرت ابو البیان پیر محمد سعید احمد مجددی کی پوری زندگی اسلام کی تبلیغ و اشاعت میں گزری،آپ نے لوگوں کے دلوں میں عشق رسول ۖ کے چراغ روشن کیے حضرت ابو البیان کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔

صاحبزادہ سید افتخارالحسن شاہ ایم ،این ،اے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ۖ کی تعلیمات اور اتباع سنت پر عمل پیرا ہو کر آج کے اس غیر شرعی اور بگڑے ہوئے ماحول کو درست کرنے کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے تا کہ روشن درخشاں اسلامی تعلیمات کے ذریعے ایک پر امن اسلامی معاشرے کا قیام عمل میں آسکے۔محفل سے خطاب کرتے ہوئے مئیر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ کی عوام نے نے مجھے جو عزت اور منسب دیا میں ان کا شکرگزار ہوں اور کوشش کروں گا کہ میں عوام کی توقعات پر پورا تر سکوں ۔ان کا کہنا تھا کہ اسلامی تعلیمات پر عمل امت مسلمہ کے لیے اشد ضروری ہیں اسی میں ہماری فلاح اور بھلائی مضمر ہے۔ محفل سے چوہدری اسماعیل گجر ایم ایل اے،ڈپٹی مئیر سلمان خالد بٹ ،مولانا منشاء قادری ،مولانا تنویر فاروقی،علامہ شاہد اقبال مجددی نے بھی خطاب کیا اور عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کو اس کاوش پر زبردست اخراج تحسین پیش کیا ۔محفل کے ا ختتام پر صاحبزادہ محمد رفیق احمد مجددی نے ملکی سلامتی و بقاء کے لیے خصوصی دعا کریں گے۔

سیکرٹری نشرواشاعت
عالمی ادارہ تنظیم الاسلام (رجسٹرڈ)
محمد شہزاد احمد مجددی
0333-8131588