اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں عید میلاد النبی کو منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری

MILAD LIGHTING

MILAD LIGHTING

اسلام آباد (یاسر رفیق) اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں عید میلاد النبی ﷺ کو منانے کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ بچے اور نوجوان گھر،گلی اور محلے کو سجانے میں پیش پیش ہیں۔ہر طرف سرسبز جھنڈے لہرا رہے ہیں۔ مختلف رنگ کی روشنیاں گھروں میں لگائی جا رہی ہیں۔

دوسروں طرف بازاروں میں عید میلاد النبی کے سامان کے حوالے سے سٹالز کی بھرمارہے جہاں عوام کا اچھا خاصہ رش موجود ہے۔مقامی انتظامیہ بھی جلوسوں کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کی کوشش کر رہی ہےتاکہ عوام کا تحفظ یقینی بنایا جائےعید میلاد النبی ﷺکے جلوسوں کو باقاعدہ روٹ فراہم کیے جائیں گے اور انتظامیہ بھی ساتھ موجود ہو گی تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹا جا سکے۔

سرکاری سطح پر بھی عید میلاد النبی ﷺکے حوالے سے سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔