اسلام آباد: اے آئی جی آپریشنز اشعر حمید اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے

 Ashar Hameed

Ashar Hameed

اسلام آباد (جیوڈیسک) اے آئی جی آپریشنز اسلام آباد اشعر حمید اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، اشعر حمید کی موت گولی لگنے سے ہوئی۔

تاہم فی الحال اس بارے میں کوئی حتمی رائے نہیں دی جا سکتی کہ انہیں کسی نے قتل کیا ہے یا وہ ہارٹ اٹیک کے نتیجے میں طبی موت سے دوچار ہوئے ہیں۔

اشعر حمید پولیس لائنز میں ہی رہائش پذیر تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موت کے بعد ان کی ناک سے خون بہہ رہا تھا، لگتا ہے کہ ان کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی۔