اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، ساڑھے 10 کلو ہیروئن برآمد

Airports Security

Airports Security

اسلام آباد (جیوڈیسک) بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک اسمگل کی جانے والی ساڑھے 10 کلو ہیروئن برآمد کر لی۔

بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہیروئن کی بھاری کھیپ بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے اٹلی کے شہر میلان جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کے مسافر عبدالرحمان سے ساڑھے 10 کلو ہیروئن برآمد کر کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب بے نظیرایئرپورٹ سے ہی ابوظہبی جانے والے مسافرنیئرعباس سے پستول کی چھ گولیاں برآمد کرلیں جس کے بعد اسے تفتیشی روم منتقل کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی۔ واضح ر ہے کہ گزشتہ روز بھی بے نظیر انٹر نیشل ائیرپورٹ سے دبئی جانے والے مسافر سے اسلحہ برآمد کر کے اسے حراست میں لے لیا گیا تھا۔