اسلام آباد: بہارہ کہو میں سرچ آپریشن، اسلحہ برآمد ، 25 افراد گرفتار

Weapons

Weapons

اسلام آباد (جیوڈیسک) سکیورٹی اداروں نے اسلام آباد کے نواحی علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ اسلام آباد میں سکیورٹی اداروں کا سرچ آپریشن ، بہارہ کہو سے 25 مشتبہ افراد گرفتار ، اسلحہ اور 50 کلو گرام بارودی مواد برآمد۔

رینجرز، پولیس اور حساس اداروں نے بہارہ کہو کے علاقے میں قائم ہتیال نئی آباد میں سرچ آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران گرفتارملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں ، 50 کلو گرام بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ۔ پولیس نے بارودی مواد رکھنے والے 8 افراد کو بھی حراست میں لیکر پوچھ گچھ کیلئے تھانے منتقل کر دیا ہے۔