اسلام آباد : شمس کالونی میں لڑکے نے لڑکی کو گولی مار کر خودکشی کر لی

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) شمس کالونی میں نوجوان لڑکے نے لڑکی کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ لڑکے آصف خان اور لڑکی عمارہ دونوں کا تعلق میانوالی سے تھا۔

لڑکی اسلام آباد کے ایک ہوسٹل میں مقیم تھی جبکہ آصف خان ایک مقامی این جی او میں کام کرتا تھا۔

آج صبح آصف نے پہلے لڑکی کو گولی ماری اور اس کے بعد خود کو بھی گولی مار لی۔

دونوں کو مقامی ہسپتال داخل کرایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔