اسلام آباد کے بچوں کو ویکسین پلانے والے والدین کو قید ہو گی، سینیٹ سے بل منظور

Senate

Senate

اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹ نے اسلام آباد میں بچوں کیلئے حفاظتی ویکسین لازمی قرار دینے اور ہیلتھ ورکرز کے تحفظ کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ یہ بل حکومتی سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے پیش کیا۔ اس بل کے تحت اسلام آباد کے شہریوں کیلیے 6 ماہ تک کی عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اگر ویکسینیشن نہ کرائی گئی تو والدین کو ایک ماہ کی قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔ ویکسینیشن کیخلاف بات کرنے، رکاوٹ بننے اور اکسانے پر چھ ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوگی۔ مجسٹریٹ درجہ اول خلاف ورزی کرنیوالے ملزموں کیخلاف ٹرائل کرسکے گا۔

بل کے تحت ویکسی نیشن کا ثبوت پیش کیے جانے تک بچوں کو یونین کونسل یا نادرا کی جانب سے برتھ سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جائیگا۔ سکول یا مدرسے میں داخلہ کے وقت ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی مصدقہ کاپی پیش کرنا ہوگی۔

ایوان نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں مزید ترمیم کا بل اور دہشت گردی میں شہید افراد کے لواحقین کی دیکھ بھال اور ماہانہ بنیاد پر مناسب مالی امداد کی فراہمی کیلیے قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کرلی۔