اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش نے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

Rain

Rain

لاہور (جیوڈیسک) اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، پشاور، مردان، ہزارہ، مالاکنڈ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

لاہور کے بعض علاقوں میں بھی اتوار کی شب ہلکی بارش ہوئی۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، جنوب پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کوئٹہ، کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔