بحریہ ٹاون اسلام آباد میں صفائی کا مکانوں کی ریپیرنگ کی ناقص کارکردگی ہے۔ جبکہ ٹیکس ہر ماہ وصول کر لیا جاتا ہے۔ شیخ وسیم اکرم

Sheikh Wasim Akram

Sheikh Wasim Akram

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بحریہ ٹاون اسلام آباد میں صفائی کا مکانوں کی ریپیرنگ کی ناقص کارکردگی ہے۔ جبکہ ٹیکس ہر ماہ وصول کر لیا جاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم یورپ سے پاکستان سکون اور آرام کے لئے آتے ہیں جبکہ یہاں ہمارے مکانوں میں اگر کوئی ریپیرنگ کا کام نکل آئے تو ملازمین پانچ بجے کے بعد کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بحریہ ٹاﺅن انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ اپنے پراجیکٹ کے فروغ کے ساتھ ساتھ اس طرف بھی توجہ دیں۔ تاکہ عوام کو پریشانی نہ ہو۔