اسلام آباد: کانگو وائرس سے ایک اور مریض چل بسا،ہلاکتوں کی تعداد تین ہو گئی

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) پمز ہسپتال میں کانگو وائرس سے متاثرہ خاندان کا ایک اور مریض دم توڑ گیا،جاں بحق ہونے والوں کی تعداد تین ہو گئی،قومی ادارہ صحت نے حویلیاں سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے چار افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق کی تھی،چوتھا مریض اسلام آباد کے پمزہسپتال میں زیرعلاج ہے۔

قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کانگو وائرس سے متاثرہ چاروں افراد قصاب ہیں،جنہوں نے کانگو سے متاثرہ جانور ذبح کیا جس کے باعث خطرناک وائرس ان میں منتقل ہوا۔جاں بحق ہونے والوں میں ساٹھ سالہ یوسف خان اور اس کے دو بیٹے شیراز اور آصف شامل ہیں۔

جبکہ تیسرا بیٹا اٹھائیس سالہ عارف پمز میں زیرعلاج ہے۔قومی ادارہ صحت کی ٹیم نے گزشتہ روز پمز ہسپتال کا دورہ کیا اور زیر علاج مریض کا طبی معائنہ کیا،ٹیم نیعلاج معالجہ اور وارڈ میں حفاظتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔