اسلام آباد : کورنگ نالے میں نہاتے ہوئے 4 نوجوان ڈوب گئے

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیلور کے علاقے میں نہاتے ہوئے 4 نوجوان ڈوب گئے۔ مرنے والوں میں 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق اسلام آباد تھانہ نیلور کے علاقے میں کورنگ نالے میں نہاتے ہوئے 4 نوجوان ڈوب گئے، نیلور پلی کے قریب ڈوبنے والوں میں 20 سالہ عامر، 20 سالہ دانش اور 2 سگے بھائی احسان اور ارسلان شامل ہیں۔

پولیس نے چاروں لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے پمز ہسپتال منتقل کردیں۔