اسلام آباد: جعلی ڈاکٹروں اور اسپتالوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، 13 کلینک سیل

Clinics Cell

Clinics Cell

اسلام آباد (جیوڈیسک) انتظامیہ نے بری امام، سوہان اور دیگر علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں تو کہیں پولیس حوالدار مریضوں کا علاج کرتے پایا گیا تو کہیں مریضوں کو حبس بے جا میں رکھے جانے کا انکشاف ہوا۔

سوہان میں جعلی کلینک پر چھاپہ پڑا تو پتا چلا کہ پولیس حوالدار احمد گل 9 سال سے جعلی ڈاکڑ بن کرکلینک چلا رہا ہے۔ حوالدار احمد گل پارلیمنٹ ہاؤس میں ڈیوٹی ختم کر کے آتا تو کلینک کھول لیتا۔

چٹھہ بختاور کے علاقے میں نشے کے عادی افراد کے علاج کے لئے قائم کلینک پر چھاپہ مارا گیا تو انکشاف ہوا کہ کلینک میں 15 مریضوں کو بغیر لواحقین کی اجازت اور ان کی اپنی مرضی کے رکھا گیا ہے۔ لائسنس نہ ہونے پر پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کر کے “وعدہ کلینک” سیل کر دیا۔