اسلام آباد: ایف آئی اے نے خاتون ہیومن اسمگلر شازیہ اعجاز کو گرفتار کر لیا

Human Trafficking

Human Trafficking

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایف آئی اے کی کامیاب کارروائی نامی گرامی خاتون انسانی اسمگلر کی راولپنڈی ضلع کچہری سے گرفتاری۔

15 مقدمات میں مطلوب گرفتاری پر 10 لاکھ انعامی رقم مقرر تھی۔ لیڈی ہیومن اسمگلر شازیہ اعجاز طویل عرصے سے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کو چکر دے رہی تھی اور اس کا نام ریڈ بک میں شامل تھا ۔ اس نے وکالت کا امتحان پاس کیا۔

مگر دھندہ انسانی اسمگنلک تھا ۔ ملزمہ درجنوں سادہ لوح لوگوں کو کینیڈا ، آسٹریلیا اور اٹلی بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹور چکی ہے ۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق اس کی گرفتاری انسانی اسمگلنگ کے خلاف مہم میں اہم کامیابی ہے۔