اسلام آباد: فلائٹ آپریشن متاثر، 15 ملکی وغیرملکی پروازیں منسوخ

PIA

PIA

اسلام آباد (جیوڈیسک) پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کے باعث بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا، 15 ملکی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہوئیں۔

پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کے باعث بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اسلام آباد اور لاہور کے درمیان 5پروازیں، کراچی اور اسلام آباد کے درمیان 4 فلائٹس منسوخ ہو گئیں۔

اس کے علاوہ اسلام آباد اور ملتان کے درمیان 2 فلائٹس ،کوئٹہ سے اسلام آباد کی ایک پرواز اور بیرون ملک کی3پروازیں بھی منسوخ ہو ئی ہیں ۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافر ایئرپورٹ آنے سے قبل اپنی پرواز سے متعلق معلومات حاصل کر لیں۔