اسلام آباد میں حکومت سے کامیاب مذاکرت کے بعد ڈاکٹروں کا جشن

Islamabad Doctors

Islamabad Doctors

اسلام آباد (جیوڈیسک) ہیلتھ رسک الاؤنس کی بحالی کے لیے اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی۔ شام گئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مذاکرات ہوئے جو کامیاب رہے۔

وزیر خزانہ نے ڈاکٹرز کو یقین دلایا کہ منجمند ہیلتھ رسک الاؤنس کی بحالی کا نوٹیفکیشن سات روز میں جاری کر دیا جائے گا۔

مذاکرات کی کامیابی پر ڈاکٹرز نے خوشی میں بھنگڑے ڈالے اور دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔