TMA اسلام آباد کے زیراہتمام ہال جہلم میں تقریب منعقدہ

Jehlam Function

Jehlam Function

سرائے عالم گیر : اس کائنات میں ” مدینہ اور پاکستان ”دو ایسے ملک ہے جنکی بنیاد ” اسلام ہے ۔آقاِ دو جہاں ۖ کے اعلان نبوت کے بعدمدینہ اور 14 اگست 1947کے بعد پاکستان معرض وجود میں آئے یہ اتفاق نہیں بلکہ اللہ اور اللہ کے حبیب ۖکے ” تحفے ” ہیںر ” روزنامہ حکم قلم اسلام آباد کے زیر اہتمام ” جشن آزادی اور آج کا پاکستان ”ہال جہلم میں منعقدہ تقریب سے مہمان خصوصی معروف ہومیوپیتھک ڈاکٹر ، کالم نگار و صحافی ڈاکٹر تصور حسین مرزا آف پوران نے اپنے خطاب میں کیا اور کہاان کی حفاظت کرنا صرف قومی فریضہ ہی نہیں بلکہ ثواب کا کام ہے۔

رنگا رنگ جشن ِ آزادی تقریب میں تقریری مقابلہ بھی ہوا ، تقریری مقابلہ میں شرکت کرنے والی تمام طلبات کو مہمانِ خصوصی نے اپنی جیب سے نقعد انعامات سے نوازا، جب کہ قریشی ویلفیئر سوسائٹی اور ادارہ حکم قلم کی جانب سے تقریر مقابلہ میں اول دوئم سوئم آنے والی طلبات میں انعامی کپ اور شیلڈز دی گئی، تقریب کی صدارت کے فراہض ممتاز ماہر تعلیم ریٹائرڈ پرنسپل جہلم پروفیسر چوہدری قدرت علی ( گولڈ میڈلیسٹ) تھے۔

پروفیسر چوہدری قدرت علی نے فلسفہ اقبال سے سامعین کے دل لوٹ لئے، تقریب تالیوں کی گونج، ملی نغموں اور قومی جوش و جزبہ سے سرشار تھی، تقریب کے آرگنائزر حکیم و ڈاکٹر انوار احمد قریشی نے تنظیم کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور سوسائٹی کی کارکردگی بیان کر کے خوب داد حاصل کی، ڈاکٹر انوار احمد قریشی جہلم کے ایدھی ہیں او ر ہم انکی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں آزادی کا جشن منانا اور اس کے لیے تقریبا ت کا انعقاد حب الا وطنی کا ثبوت اور زند ہ قومو ں کا شعار ہے۔

پروفیسر قدرت علی چوہدری۔ڈاکٹر انوار احمد قریشی کی خدمات کی تفصیلات سن کر بہت حیرت ہوئی سماجی خدمات کی توفیق اللہ تعالیٰ کی جانب سے ملتی ہے۔ انکے نام کی طرح انکے کاموں سے بھی روشنی پھیل رہی ہے۔ ڈاکٹر تصور حسین مرزا آف پوران۔روزنامہ حکم قلم راولپنڈی کی جانب سے اکتوبر 2011 میں شروع کیے گیے فلاحی پروگرام کی 56 ویں تقریب سے خطاب۔روزنامہ حکم قلم کے زیر اہتمام قائم ہونے والی قریشی ویلفیئر سوسائٹی نے اپنے قیام کے پہلے سا ل2014 میں 13 دوسرے سال میں 15 اور تیسرے سال کے پہلے چھ ما ہ میں اکیس تقریبات منعقد کی جو کے کسی بھی نئی فلاحی تنظیم کے لیے بہت مشکل کام ہے۔یہ سب کچھ ڈاکٹر انوار احمد قریشی کی وطن سے محبت اور انکی انتھک محنت کا مظہر ہے۔

ان خیالات کا اظہار معروف ماہر تعلیم اور اقبالیات کے ماہر پروفیسر قدرت علی چوہدری نے روزنامہ حکم قلم کے زیر اہتمام جناح ہال ٹی ایم اے میں منعقدہ جشن آزادی و تقسیم ایوارڈز کی تقریب میں اپنے صدارتی خطاب میں فرمایا۔ انہوں نے کہا کے زند ہ قومیں اپنی آزادی کے ایام دھوم دھام سے مناتی ہیں۔آزادی کا جشن منانا اور اس سلسلہ میں تقریبات کا انعقاد وطن سے محبت کا ثبوت ہے۔انہوں نے ڈاکٹر انوار احمد قریشی کی سماجی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ جہلم کے ایدھی ہیں اور ہم انکی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انکی خدمات کو دیکھ کر ہم امید کرتے ہیں کہ بہت جلد وہ بھی عبدالستار ایدھی کی طرح پاکستان اور جہلم کا نام روشن کریںگے۔

تفصیلات کے مطابق روزنامہ حکم قلم کے زیر اہتمام جناح ہال ٹی ایم اے میں ایک تقریب بسلسلہ جشن آزادی و تقسیم ایوارڈز زیر صدارت معرو ف ماہر تعلیم و اقبالیات و بزم اقبال پاکستان کے رکن پروفیسر قدرت علی چوہدری منعقد ہوئی جسکے مہمان خصوصی ضلع گجرات کے معروف صحافی اور قالم نگارڈاکٹر تصور حسین مرزا آف پوران تھے۔ جبکے سہیل کیانی جنرل سیکریٹری پریس کلب (رجسٹرڈ) جہلم، کفایت اللہ خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، اور العین ( رجسٹرڈ ) پریس کلب دوبئی یو۔اے۔ای کے ایسوسی ایٹ کے ممبر عارف محمود قریشی بطور مہمان اعزاز شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز حافظ محمد زید کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔

نعت رسول مقبول ۖ کا اعزاز گورنمنٹ کالج آف کامرس کے محمد اسامہ نے حاصل کیا ۔ تقریب میں گورنمنٹ سکولوں کی طالبات کے درمیان تقریری مقابلہ بعنوان آج کا پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں ہوا جس میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول نمبر 1َ کی طالبہ نورالعین نے پہلی ، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول مدرستہ ا لبنات کی ثنا ء تنویر نے دوسری ، اسی سکول کی عنبرین شاہد نے تیسری اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نمبر 1 کی ایمان حسین نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ۔ جبکہ اسی سکول کی طالبہ عیشا ماجد نے ملی نغموں کا انعام حاصل کیا۔

معزز مہمانان گرامی نے ٹرافیاں تقسیم فرمائیں جبکہ مہمان خصوصی نے تما م طالبات کو نقد کیش انعام بھی دیا۔ایک ننھی سی طالبہ نے بھی ملی نغمہ گا کر حاضرین سے داد اور نقد انعام حاصل کیا۔روزنامہ کی جانب سے مختلف شخصیات کو انکی سماجی خدمات پر شہید ملت حسن کارکردگی ایوارڈز دیے گیے۔

چیف ایگزیکٹو روزنامہ حکم قلم راولپنڈی اور قریشی ویلفیئر سوسائٹی جہلم کے بانی و چئیرمین ڈاکٹر انوار احمد قریشی نے اخبار کے زیر اہتمام قائم ہونے والی اپنی (این جی او ) فلاحی تنظیم کی مفصل کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ 2016 کے پہلے چھ ماہ میں سوسائٹی اکیس پروگرام کروا چکی ہے اور آج کی یہ تقریب 2011 سے شروع کیے گیے فلاحی پروگرام کی 56 ویں اور 2016 کی بائیسویں تقریب ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک ہی دن میں کئی کئی سکولوں میںتقریبا ت منعقد کی ہیں۔

ہم طلباء و طالبات کی فلاح و بہبود اور انکی حوصلہ افزائی کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔تقریب کے آخر میں پریس کلب(رجسٹرڈ) جہلم کے بانی صدر ڈاکٹر مظہر اقبال مشر (مرحوم) کے لیے فاتحہ ء خوانی اور دعا ء مغفرت کی گئی۔ڈاکٹر انوار احمد قریشی نے مہمان خصوصی اور صدر مجلس کو بھی انکی تعلیمی صحافتی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں حسن کارکرگی ایوارڈز پیش کیے۔ تقریب کا اختتام قومی ترانہ پر کیا گیا۔