اسلام آباد : جوڈیشنل کالونی، نواز کالونی، گلزار قائد کے لاکھوں مکین محصور ہو کر رہ گئے۔ افتخار چوہدری

Iftikhar Chaudhry

Iftikhar Chaudhry

اسلام آباد (افتخار چوہدری) یہ بات سننے میں عجیب لگتی ہے کہ اس دور جدید میں اسلام آباد ایئر پورٹ کی قریب ترین بستی ایئر پورٹ سوسائٹی جوڈیشنل کالونی نواز کالونی گلزار قائد کے لاکھوں مکین محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ کورنگ نالے کے ساتھ والی سڑک جو اب کھنڈر بن گئی ہے اسے کل سوسائٹی انتظامیہ نے چالو کرنے کی کوشش کی تو سی ڈے اے انتظامیہ پولیس کی بھاری نفری لے کر پہنچ گئی۔

مزے کی بات یہ ہے کہ چودھری نثار علی خان کے ہاتھوں افتتاح کردہ اس رابطہ سڑک کی تختی منہ دیکھتی رہ گئی۔سوسائٹی کے رہائیشیوں کے ایک وفد نے تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری سے ملاقات میں مطالبہ کیا کہ عید کے دنوں میں لاکھوں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اس کے لئے حکومت تو کچھ نہیں کر رہی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان وزیر داخلہ کے حلقے کے لوگوں کی مدد کو آئیں۔

یاد رہے ایئر پورٹ سوسائٹی کے مکین ریلوے انڈر پاس کے راستے کی بندش کی وجہ سے گھروں سے نہیں نکل پائے اور بہت سے طلباء سرکاری دفاتر کے ملازمین گھروں میں بند ہو کر رہ گئے ہیں۔مکینوں کا کہنا ہے سوسائٹی کو تحریک انصاف کا ساتھ دینے کی سزا دی جا رہی ہے۔

لوگوں نے کا مطالبہ ہے کہ وزیر داخلہ اپنی تختی کی لاج رکھتے ہوئے روڈ کی مرمت کی اجازت دیں۔عوام نے صوبائی پارلیمانی سیکریٹری سرفراز افضل سینیٹر چودھری تنویر خان سے بھی مطالبہ کیا کہ اس علاقے سے شکست کھانے کا بدلہ نہ لیں اور لوگوں کی مشکلات حل کریں۔