اسلام آباد، کراچی کے درمیان نئی ائیرکنڈیشنڈ ٹرین چلانے کا اعلان

Air Conditioned Train

Air Conditioned Train

لاہور (جیوڈیسک) محکمہ ریلویز نے اسلام آباد اور کراچی کےدرمیان نئی ائیرکنڈیشنڈ ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے۔

مسافروں کودورانِ سفر ناشتے سمیت دو وقت کا کھانااورمنرل واٹربھی مہیا کیاجائے گااور انہیں ٹی وی اور وائی فائی جیسی سہولتیں بھی میسرہوں گی۔ لاہورمغل پورہ ریلوے کیرج ورکشاپ، اِن دنوں تیار کر رہی ہے ایک نئی ٹرین کا، نام ہےجس کاگرین لائن ٹرین۔یہ ٹرین مارگلہ ریلوے اسٹیشن اسلام آباد سے روزانہ سہ پہرسوا 3 بجے اور کراچی سے رات ساڑھے 9 بجے روانہ ہوا کرے گی۔

مسافروں کو دورانِ سفر ناشتہ بھی ملےگااور کھانے میں چکن قورمہ ، بریانی ، شامی کباب،دال ،سبزی اور روٹی بھی۔نئی ائیر کنڈیشنڈ ٹرین 14 مسافر کوچز پر مشتمل ہوگی، ہر کوچ میں ہوں گے 9 کیبن اور ہر کیبن میں 6 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ، مسافر ٹی وی بھی دیکھ سکیں گےاور وائی فائی سے استفادہ بھی کر سکیں گے۔ نئی ٹرین میں طالب علموں اور صحافیوں سمیت کسی کو بھی کرائے میں رعایت نہیں ہو گی۔ جدید سہولتوں سے آراستہ ریلوے کی نئی ائیر کنڈیشنڈ ٹرین تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔ وزیر اعظم 15 مئی کو ٹرین کا افتتاح کریں گے۔