اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری صحافی سڑکوں پر نکل آئے

Journalists Protest

Journalists Protest

اسلام آباد: لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اورمیڈیا پر پابندیوں کے خلاف جڑواں شہروں میں مقیم کشمیری صحافی سڑکوں پر نکل آئے۔صحافیوں نے پلیکارڈ ہاتھوں میں اٹھارکھے تھے . بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرہ بازی بھی کی. اقوام متحدہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا.۔

تفصیلات کے مطابق کشمیریوں پر بھارتی ظلم وستم کے خلاف جڑواں شہروں میں مقیم صحافیوں نے ایک احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا،جس میں پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ،حریت کانفرنس کیکنونیئر طاہر مسعود، نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر شکیل انجم، راجہ کفیل ، قربان ستی ، سردارحمید ، بشیرعثمانی ، خالد گردیزی، شیراز گردیزی ، نوید اکبر، اظہارنیازی،عابد عباسی،عثمان طاہر،لطیف ڈار، جاویداقبال، منظوراحمد ،سردارشوکت،شمیم آرا اور حبیب احمد سمیت سینکڑوں صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔

شرکا نے بینر اٹھارکھے تھے اور کشمیریوں کی حمایت میں نعرے بازی کر رہے تھے. شرکا نے مظاہرے کا اہتمام کیلئیمرکزی کردارادا کرنے پر سید خالد گردیزی کی کوششوں کو سراہا.مظاہریکی میزبانی کے فرائض عبدالطیف ڈارنیسرانجام دیئے۔۔

مظاہریسے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کا کہنا تھاکہ عالمی برادری کی بھارتی مظالم پرخاموشی سمجھ سے بالاتر ہے. کشمیریوں کے حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں اورپاکستان کی عوام کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، ان کا کہنا تھا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کیذریعے دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر سے ہٹانا چاہتا ہے.۔

مقررین نیبھارت کو متنبہ کیا کہ وہ ایل او سی فائرنگ بند کرے۔مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں پر پابندی ختم کرے اور لوگوں پر ظلم وستم بند کرے۔مقررین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نوٹس لے اورحکومت پاکستان کشمیریوں کی سیاسی وسفارتی حمایت کرے۔۔
.