اسلام آباد: گردہ فروشوں کے گینگ کا سرغنہ گرفتار

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) گردہ چور گینگ شکار بناتا ہے کسی کو نوکری کا جھانسہ دیکر تو کسی کو دوستی کا۔ اوکاڑہ کا رہائشی عباس بھی نوکری کی تلاش میں اسلام آباد آیا تو گردہ چور گینگ کے ہتھے چڑھ گیا۔

لوہی بھیر کے قریب پوش رہائشی علاقے میں لے جایا گیا۔ لڑکی نے چائے پلائی تین دن بعد ہوش آیا تو گردہ غائب ہو چکا تھا۔ متاثرہ شخص نے احتجاج کیا تو تشدد کا نشانہ بنا کر جی ٹی روڈ پر پھینک دیا۔ متاثرہ شخص کی درخواست پر تھانہ لوہی پولیس نے گینگ کے سرغنہ رفیق کو گرفتار کر لیا جبکہ تین لڑکیوں سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔