اسلام آباد، لاہور سمیت بیشتر میدانی علاقوں میں بارش کے بعد مطلع ابر آلود

Weather

Weather

کراچی (جیوڈیسک) اسلام آباد، لاہور سمیت بیشتر میدانی علاقوں میں بارش کے بعد مطلع ابر آلود ہے، محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹے میں مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

ملک کے مختلف علاقوں میں کہیں رم جھم اور کہیں کھل کر بادل برسے ، ہر منظر نکھر گیا ، ٹھنڈی ہوائیں چلیں تو موسم کی رنگینی اور بڑھ گئی ، بعض شہروں میں تپتی دھوپ کا بھی راج رہا۔

باغوں کے شہر لاہور میں بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ آج بھی آسمان کو سرمئی بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ پارہ گرنے سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے ، شہر اقتدار کا موسم بھی ابرآلود ہے۔

بارش کے بعد خنکی بڑھ گئی ہے جبکہ مزید برکھا برسنے کا بھی امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب ، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ، خیبر پختونخوا اور سندھ کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی نوید سنا دی ہے۔