اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 40 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے، الیکشن کمیشن

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے لئے 40 لاکھ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز کے لئے 6 مختلف رنگوں کا کاغذ خریدا گیا ہے اور چیرمین، وائس چیرمین کے لئے ہلکا سبز، جنرل نشست کے لئے سفید رنگ کا بیلٹ پیپر ہوگا جب کہ خواتین کی نشستوں کے لئے گلابی، معذور اور کسان کے لئے خاکی رنگ کا بیلٹ پیپر ہوگا

واضح رہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کل تک جاری رہے گی جب کہ امیدواروں کی حتمی فہرستیں 6 جولائی کو آویزاں کی جائے گی اورانتخابی نشانات بھی اسی روزالاٹ کیے جائیں گے۔