اسلام آباد کے میئر و ڈپٹی میئرز کا انتخاب کل ہو گا

Election

Election

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کے میئر و ڈپٹی میئرز کے انتخاب کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پولنگ کل صبح 9 سے شام 5 بجے تک کنونشن سینٹر میں ہو گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مئیروڈپٹی مئیرز کے انتخابات میں کل 77 منتخب ممبران ووٹ ڈال سکیں گے۔

ووٹنگ کا عمل خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہو گا۔ مسلم لیگ ن کے شیخ انصر میئر، چودھری رفعت، ذیشان شاہ اور اعظم خان ڈپٹی میئرز کا الیکشن لڑینگے۔

پی ٹی آئی کے راجہ خرم نواز میئر، علی اعوان، فوزیہ ارشد اور راجہ ذوالقرنین ڈپٹی میئرز کے امیدوار ہیں۔