اسلام آباد : مری روڈ پر ٹینکر اور وین میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

Accident

Accident

اسلام آباد (جیوڈیسک) مری روڈ پر آئل ٹینکر اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

آئل ٹینکر کا ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث گاڑی پر قابو نہ پاسکا اور سامنے سے آنے والی مسافر وین سے جا ٹکرایا۔

حادثے میں 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے اور متعدد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے پمز اور پولی کلینک ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔