اسلام آباد : مسلم کالونی میں آتشزدگی، تین بچے جاں بحق

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کے علاقے بری امام مسلم کالونی کے ایک گھر میں آتشزدگی سے تین بچے جاں بحق، میاں بیوی اور دو بیٹیاں جھلس گئیں، میاں بیوی کو تشویشناک حالت میں پمز منتقل کر دیا گیا۔

اسلام آباد کے علاقے بری امام مسلم کالونی میں انصر اقبال نامی شخص کے گھر میں گزشتہ رات شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

بے رحم آگ کے شعلوں کی زد میں آ کر میاں بیوی اور پانچ بچے جھلس گئے جنہیں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم 3 بچے جانبر نہ ہو سکے۔

جاں بحق ہونیوالوں میں ڈیڑھ سالہ اسامہ، چارسالہ نور، آٹھ سالہ رمبل شامل ہیں جبکہ انصر اقبال ان کی اہلیہ روبینہ اور دو بیٹیاں حلیمہ اور امبر زخمی ہو گئیں۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ انصر اقبال اور ان کی اہلیہ روبینہ کی حالت تشویشناک ہے۔