فیول ایڈجسٹمنٹ، اکتوبرکیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت 1 روپے 81 پیسے کم

Business

Business

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیپرا نے اکتوبر کے مہینے میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 1روپیہ 81 پیسے سستی کرنے کی منظوری دیدی ہے، کے الیکٹرک اور 300 یونٹ تک ماہانہ استعمال کرنے والوں کو فائدہ نہیں پہنچے گا۔

اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی کرنے کی درخواست کی نیپرا میں سماعت ہوئی، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اکتوبر کے مہینے میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 1روپیہ 81 پیسے سستی کرنے کی درخواست پر سماعت کے بعد بجلی سستی کرنے کی منظوری دی،بجلی صارفین کو 21 ارب روپے کے ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

دوران سماعت وائس چیرمین نیپرا سی پی پی اے سے سوال کیا کہ 25میگاواٹ صلاحیت کا حامل کوئٹہ پاوراسٹیشن نیپرا سے لائسنس حاصل کئے بغیر کیسے بجلی فروخت کررہاہے ؟۔

اس پر سی پی پی اے نے جواب دیا کہ گرمیوں میں شارٹ فال بڑھتا ہے تو مجبوری سے خریدنی پڑتی ہے ،نیپرا نے ہدایت کی کہ کوئٹہ پاوراسٹیشن بجلی جنریشن کا لائسنس حاصل کرے۔