اقتصادی راہداری روٹ میں مبینہ تبدیلی ،اپوزیشن لیڈر کا وزیراعظم کو خط

Khurshid Shah And Nawaz Sharif

Khurshid Shah And Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اقتصادی راہداری میں چھوٹے صوبوں خاص کر سندھ کو نظر انداز کرنے پر وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھ دیا ہےجبکہ روٹ میں مبینہ تبدیلی پر اپوزیشن نے سینیٹ سے علامتی واک آوٹ کیا۔

انہوں نے خط میں کہا کہ پاک چین اقتصاری راہداریمنصوبہ ملک کیلئے لائف ٹائم موقع کی حیثیت رکھتا ہے،پورے ملک کو یکساں فائدہ ملنا چاہیے،منصوبے کا مغربی روٹ مختصر مگر ترجیح مشرقی روٹ کو دی جارہی ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ مشرقی روٹ بنانے سے ایک صوبے کو زیادہ فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے،جس کے منفی اثرات مرتب ہونگےکیونکہ چھوٹے اور پسماندہ صوبے جان بوجھ کر نظر انداز کئے جارہے ہیں۔

خط میں انہوں نے کہا کہ سندھ ملک کو 60 فیصد ریونیو دیتا ہے ،جس میں گیس کے سب سے زیادہ ذخائر ہیں ،اسے نظر انداز کرنا درست نہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ اقتصادی راہداری ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ،جس کے مشرقی روٹ پر مختلف حلقوں میں تحفظات پائےجاتےہیں،پنجاب سے دوسرے صوبوں کی ناراضی بڑھے گی۔