اسلام آباد: یوم پاکستان پریڈ کی تیاریاں زوروشور سے جاری

Pakistan Day Parade

Pakistan Day Parade

اسلام آباد (جیوڈیسک) یوم پاکستان کی پریڈ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، وفاقی دارالحکومت کی فضاؤں میں ایف 16 سمیت دیگر طیاروں نے بھی ریہرسل کی۔

ذرائع کے مطابق 23 مارچ کی پریڈ فیصل ایونیو کے ساتھ پریڈ گراؤنڈ میں ہو گی، جس میں مسلح افواج کے علاوہ رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے دستے بھی شامل ہوں گے۔