اسلام آباد اور سوات میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس

Earthquake

Earthquake

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 4.4 شدت کے زلزلے سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد اور گرونواح میں 4.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی گہرائی 176 کلومیٹر اور اس کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ اسلام آباد کے علاوہ سوات اور مینگورہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں تاہم زلزلے کے بعد لوگ خوف کے مارے اپنے گھروں سے باہر آگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔