اسلام آباد: مسافر کو آف لوڈ کرنے کیلئے طیارہ واپس اتار لیا گیا

PIA

PIA

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز سے ایک مسافر کو آف لوڈ کرنے کیلئے طیارہ واپس اتار لیا گیا ،مسافر کا نام ای سی ایل میں شامل تھا۔

ایر پورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز کو واپس اتار لیا گیا،جہاز پر سوار ایک مسافر احتشام کا نام مبینہ طور پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل تھا ، نشاندہی ہونے پر جہاز کو واپس اتارا گیا۔

مردان کے رہائشی مسافر احتشام کو آف لوڈ کر کے پرواز کو جدہ روانہ کر دیا گیا، احتشام اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کرنے پر جا رہا تھا،حکام نے دونوں میاں بیوی کو آف لوڈ کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔