اسلام آباد کا امن و امان خراب کرنے کے ذمہ دار عمران خان ہیں : حاجی قیصر امین بٹ

Islamabad Protest

Islamabad Protest

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنمااور سابق ممبرصوبائی اسمبلی حاجی قیصر امین بٹ القادری نے کہاہے کہ اسلام آباد سمیت دیگر شہرو ں میں امن و امان خراب کرنے اور عوام کو حکومت کے خلاف اکسانے کے ذمہ دار عمران خان خود ہیں۔

ہائیکورٹ کے احکامات اور دفعہ 44کی کھلے عام دھجیاں اڑا کر عوام کو جلائو گھیرائو کی باقاعدہ ترغیب دی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار حاجی قیصر امین بٹ القادری نے راوی روڈ آفس میں موجودہ ملکی صورتحال کے متعلق اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاہے کہ عمران خان اور اس کے حواری خود قانون اور ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل نہیں کررہے اور نہ دوسرں کو کرنے دے رہے ہیں یہ وقت ملک میں فسادات برپا کرنے کا نہیں ہے بلکہ پاکستان کے بیرونی دشمنوں کو منہ توڑجواب دینے کا ہے۔

مگر افسو س کی بات ہے کہ عمران خان چور دروازوں کے ذریعے اقتدار حاصل کرنے کی خاطر ملکی امن وامان خراب کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں لیکن پاکستانی عوام ان کی ہر سازش ناکام بنادیں گے۔

میڈیا سیکرٹری