اسلام آباد: پولیس اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن، 13 افراد گرفتار

Arrested

Arrested

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے عکاقے شکریال اور گردونواح میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران 2 ایس ایم جی، 2 تیس بور پسٹل اور اسلام آباد پولیس کے یونیفارم برآمد کئے گئے۔

آپریشن میں 135 گھروں کی تلاشی لی گئی اور 13 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔

برآمد ہونے والی اشیاء اور گرفتار افراد کو تھانہ کھنہ پل پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ جۃان ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔