اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار

Islamabad Rain

Islamabad Rain

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والی بارش مون سون بارشوں کا ابتدائی سلسلہ ہے جو عارضی ہے جس کے بعد تیز بارشوں کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہوگا تاہم آئندہ 24 گھنٹے کے دوران راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، ڈی جی خان سمیت دیگر شہروں میں مزید موسلا دھاربارش ہوگی۔

دوسری جانب ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں موسم خوشگوار ہے جہاں آج رات بوندا باندی کا امکان ہے۔