اسلام آباد راولپنڈی کے درمیان میٹرو بس سروس کا آغاز

Metro Bus Service

Metro Bus Service

اسلام آباد (جیوڈیسک) راولپنڈی میڑو بس سروس کا آج سے باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین میٹرو بس پراجیکٹ حنیف عباسی نے بھی بس میں سفر کیا۔

چیئرمین میٹرو بس پراجیکٹ حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پربس سروس کا خود جائزہ لینے آیا ہوں۔

حنیف عباسی نے کہا کہ میٹروبس میں دوران سفر کچھ کوتاہیاں سامنے آئی ہیں، وقت کے ساتھ ساتھ تمام کوتاہیاں دور کر دی جائینگی۔

میٹرو بس کی سیکیورٹی کیلئے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں اور تمام اسٹیشن پر 10 سے زائد سیکیورٹی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔