اسلام آباد : سرچ آپریشن کے دوران 15 مشکوک افراد زیر حراست

Islamabad Search Operations

Islamabad Search Operations

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں رینجرز اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 مشکوک افراد کو حراست میں لےلیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے ترامڑی چوک پر نا معلوم افراد کی فا ئرنگ سے رینجر اہلکار زخمی ہو گیا تھا۔

جس کے بعد رینجرز اور پولیس نے ترامڑی چوک، علی پور فراش چٹھا ، بختاور ، کری روڈ اور شہزاد ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے 15 افراد کو حراست میں لےلیا۔ تمام افراد سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔