اسلام آباد: سیکٹرجی نائن سے افغان خفیہ ایجنسی کے 2 اہلکار گرفتار

Arrested

Arrested

اسلام آباد (جیوڈیسک) سیکٹرجی نائن سےافغان خفیہ ایجنسی کے 2اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس، رینجرز اور حساس اداروں نے سیکٹر جی نائن سےافغان خفیہ ایجنسی کے 2اہلکاروں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے دونوں افراد طالبان اور دیگر دہشت گرد تنظیموں سے رابطے کر کے پاکستان میں تخریب کاری کررہے تھے۔

رینجرز، پولیس اور خفیہ اداروں کی مشترکہ کارروائی میں 40 افغانی بھی گرفتار کئے گئے ہیں۔