اسلام آباد: دھرنے، توڑ پھوڑ میں ملوث 150 مظاہرین جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

Islamabad Sit Vandalism

Islamabad Sit Vandalism

اسلام آباد (جیوڈیسک) ڈی چوک اسلام آباد میں دھرنے اور توڑ پھوڑ میں گرفتار ڈیڑھ سو سے زائد مظاہرین کے خلاف کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹس حیدر علی شاہ، نصیر الدین اور عدنان جمالی نے کی۔ ملزمان کو عدالت لایا گیا۔ تاہم جگہ کم ہونے کی وجہ سے ملزمان کو کمرہ عدالت میں پیش نہ کیا گیا اور سماعت بخشی خانے میں ہوئی۔

دوران سماعت بخشی خانہ کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی اور مظاہرین نے نعرے بازی بھی کی۔ پولیس نے عدالت سے گرفتار ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی۔

پولیس حکام نے کہا کہ ملزمان پر لگائی گئی دفعات ناقابل ضمانت ہیں۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ، آئی نائن اور تھانہ کوہسار میں چار مقدمات درج ہیں۔