اسلام آباد ہنگامہ آرائی میںلگنے والی گولیاں سرکاری نہیں تھیں، پرویز رشید

Pervaiz Rashid

Pervaiz Rashid

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ دونوں بہادر لیڈر بچوں کے پیچھے کھڑے رہتے ہیں، دھرنے والوں پر طاقت کا استعمال نہیں کرنا چاہتے۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ اسلام آبادہنگامہ آرائی میں 17 لوگوں کو لگنے والی گولیاں سرکاری نہیں تھیں۔ اسلام آباد پولیس کو نہ کوئی اسلحہ دیا گیا نہ گولیاں دی گئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تو ان کی کسی بھی کھمبے سے تصویر نہیں اتاری، پولیس، انتظامیہ اور ہر قسم کی طاقت کا سیاسی کارکن موجود ہیں، مگر تصویر بھی نہیں اتاری تو ان کو کسی بندے کو کیوں گرفتار کریں گے۔