اسلام آباد: تمام امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) امتحانات کے دوران بوٹی مافیا کے خوف سے یونیورسٹی نے اسلام آباد انتظامیہ سے امتحانی سینٹرز کی نگرانی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی اپیل کی جو منظور کر لی گئی ہے۔

اے ڈی سی جی اسلام آباد نے دفعہ 144 کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا ہے جس کے تحت اسلام آباد کے ہر امتحانی مرکز پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ امتحانی مراکز کے 200 میٹر کے اندر غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہو گی۔ دفعہ 144 امتحانات کے اختتام تک نافذ رہے گی۔