اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو چت کر دیا

Islamabad United vs Lahore Qalandar

Islamabad United vs Lahore Qalandar

شارجہ (جیوڈیسک) لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹڈ کا میچ ٹائی ہو گیا جس کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا، سپر اوور میں لاہور قلندر نے 15 رنز سکور کیے جو ناکافی ثابت ہوئے۔

قلندر نے ٹرننگ وکٹ پر ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم شروعات سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔ یونائیٹڈ کی پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 121 رنز ہی بنا سکی۔

ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ابتدائی دو وکٹیں پہلے ہی اوور میں گر گئیں جب عمر اکمل 4 اور فخر زمان بنا کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ لاہور قلندر کی جانب سے کپتان برینڈن مکولم اور آغا سلمان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، آغا سلمان نے 48 رنز سکور کیے، انہوں نے اپنی اننگز میں 2 چھکے اور 6 چوکے لگائے جبکہ کپتان مکولم 34 رنز بنائے تاہم کانٹے دار میچ میں 20 اوورز کے اختتام تک لاہور قلندر کی تمام وکٹیں بھی 121 رنز پر گر گئیں۔ اور میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا، محمد سمی اور پٹیل نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل میچ شروع ہوا تو مصباح الیون کو پہلے ہی اوور میں رونکی کی وکٹ سے ہاتھ دھونے پڑے، جس کے بعد پاور پلے میں یونائیٹڈ نے دفاعی انداز اپنانا پڑا، ابتدائی 6 اوورز میں وہ 2 وکٹوں کے نقصان پر صرف 25 رنز بنا سکے جس کے بعد یونائیٹڈ کی وکٹیں گرتی رہیں ۔ یونائیٹڈ کی جانب سے جے پی ڈومنی 34 جبکہ حسین طلعت 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ لاہور قلندر کی جانب سے یاسر شاہ نے شاندار باؤلنگ کی، انہوں نے 4 اوورز میں صرف 23 دئیے۔

خیال رہے اس سے قبل بارش کی وجہ سے کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ منسوخ ہوگیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ،ایک پوائنٹ مل گیا تھا۔