اسلام آباد میں امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

Embassy Vehicle

Embassy Vehicle

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا۔

واقعہ تھانہ کوہسار کی حدود میں پیش آیا جہاں امریکی سفارت خانے کے ایک اہلکار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان عتیق جاں بحق ہو گیا جب کہ ساتھی نوجوان راحیل اسپتال میں زیر علاج ہے۔

امریکی سفارتکار کی گاڑی ملٹری اتاشی مسٹر جوزف چلا رہے تھے، واقعے کے بعد پولیس نے گاڑی کو تھانہ کوہسار منتقل کر دیا جب کہ ملٹری اتاشی کو سفارتی استثنیٰ حاصل ہونے کے باعث گرفتار نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ 2011ء میں امریکی قونصل خانے سے منسلک سیکیورٹی اہلکار ریمنڈ ڈیوس نے لاہور میں دن دیہاڑے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر مار دی تھی جس کے نتیجے میں 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے تھے۔