اسلام آباد : کروڑوں مالیت کے موبائل پاکستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام

Islamabad Airport

Islamabad Airport

اسلام آباد (جیوڈیسک) کسٹم حکام نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں مالیت کے موبائل فون دبئی سے پاکستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق تین ملزمان غیر قانونی موبائل فونز قومی ایئر لائن کی پرواز 212 لے کر اسلام آباد پہنچے تو مخبر نے کسٹم حکام کو اطلاع دے دی جس کے بعد کسٹم حکام نے دبئی سے اسلام آباد آنے والے تین مسافروں کو بے نظیر ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مسافروں کے سامان سے ایک ہزار سے زائد موبائل فونز، سینکڑوں ٹیبلٹ برآمد کر لئے گئے۔ گرفتار مسافروں میں لاہور کا رہائشی محمد اعظم، کراچی کا منہاج الدین، ایبٹ آباد کا عثمان شامل ہیں۔